ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ ہائی کورٹ نے نتیش حکومت کی تشکیل کے خلاف دومفادعامہ رٹ مسترد کیں

پٹنہ ہائی کورٹ نے نتیش حکومت کی تشکیل کے خلاف دومفادعامہ رٹ مسترد کیں

Tue, 01 Aug 2017 11:41:00    S.O. News Service

پٹنہ،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پٹنہ ہائی کورٹ نے نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو کے بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل کرنے کو چیلنج کرنے والی دومفاد عامہ کی درخواستیں آج مستردکر دیں۔چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس اے کے اپادھیائے کی ڈویژن بنچ نے تمام فریقوں کو سننے کے بعد مفاد عامہ رٹ مسترد کر دیں اور کہا کہ اسمبلی میں اعتمادپرووٹنگ کے بعدعدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ایک درخواست آر جے ڈی اراکین اسمبلی سروج یادو اور چندن ورما اور دوسری عرضی سماجوادی پارٹی کے رکن جتندر کمار نے دائرکی تھی۔عدالت نے گزشتہ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت آج تک ملتوی کر دی تھی۔نئی نتیش حکومت نے جمعہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تھا۔این ڈی اے اس نئی حکومت میں نیاپارٹنرہے۔


Share: